0
Sunday 23 Oct 2016 10:18

پی ٹی آئی کے ٹائیگرز تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، ملک انصر اقبال ہرل

پی ٹی آئی کے ٹائیگرز تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، ملک انصر اقبال ہرل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما ملک انصر اقبال ہرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ٹائیگرز کٹ تو سکتے ہیں، لیکن انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، پی ٹی آئی کے کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرکے دو نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی غیر آئینی طریقہ سے اقتدار تک نہیں پہنچنا چاہتی بلکہ اس کا مشن اعلٰی سطح سے بدعنوانی کا خاتمہ اور شفاف جمہوریت کا قیام ہے، حکمران ٹولہ کا عوام پر مسلط رہنا جمہوریت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، عوام اب مزید خاندانی بادشاہت کے متحمل نہیں ہوسکتے، مسلم لیگ نون کے حکمرانوں کی وجہ ملک مسائلستان بن چکا ہے، عمران خان ملک و قوم کے بہتر اور شاندار مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دے، حکمران ٹولہ کی جمہوریت کی آڑ میں کرپشن کو چھپانے کی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، 2 نومبرکو اسلام آباد میں دھرنا دراصل کرپٹ عناصر کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک ملک کیلئے عمران خان کی قیادت میں پوری قوم سراپا احتجاج ہے، نون لیگ کی حکومت احتساب سے نہیں بچ سکے گی۔ اسوقت جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ لیگی حکومت ہے اور وزیراعظم فیملی کے آف شور اکاؤنٹس پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ تحریک انصاف کرپٹ حکومت کو اب کسی صورت بھی برداشت نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 577720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش