0
Tuesday 25 Oct 2016 17:23

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کے سخت الفاظ میں مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کے سخت الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 60 اہلکار شہید جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس خوفناک حملوں نے ہر پاکستانی کو ہلاکر رکھ دیا ہے، ہماری تمام ہمدردیاں اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی روز اول سے اس بات پر زور دے رہی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو ان کے اصل روح کے مطابق عمل کرانے کی ضرورت ہے، اس کے مخصوص نکات پر کسی صوابدیدی طریقے سے عمل کرانے کے بجائے پلان کے تمام نکات پر بھرپور عمل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے خوفناک حملوں کو روکا جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اچھے اور خراب دہشت گردوں والی پالیسی نہیں چلنی چاہیئے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بھی بیک وقت ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریات کی جنگ ہے جس کو قومی یکجہتی سے شکست دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 578320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش