0
Thursday 27 Oct 2016 20:39

ملتان، ضلعی انتظامیہ میلاد النبی(ص)کے جلوسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے، زاہد بلال قریشی

ملتان، ضلعی انتظامیہ میلاد النبی(ص)کے جلوسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے، زاہد بلال قریشی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ میلاد کونسل کے قیام کا مقصد ماہ ربیع الاول شریف میں نکلنے والے جلوس ہائے میلاد کے مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کرنا ہے جس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بہت جلد اتحاد میں شامل تمام تنظیمات کے رہنما وفد کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور حکام سے ملاقاتیں کر کے اپنے مسائل انکے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ میلاد النبی(ص) کے جلوسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ تاجدار کائنات (ص) کے میلاد کا جشن منانا ہماری غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے۔ ہمیں بطور مسلمان ماہ ربیع الاول میں جشن میلاد النبی(ص) کو شاندار طریقے سے منانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول شریف کی آمد سے قبل تمام مسائل کا حل ہمارا مشن ہے اور حضور اکرم (ص)کی میلاد کے صدقے ہم اپنے مشن میں کامیاب ہونگے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر، سینئر نائب صدر رکن الدین ندیم حامدی، سیکرٹری انفارمیشن رائو عارف رضوی، نائب صدر ڈاکٹر اشریف قریشی کے علاوہ حاجی محمد سلیم حامدی، محمد نیاز عطاری، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، قاری توفیق حامدی، خلیفہ ضیاء الدین نقشبندی، محمد افضل فریدی، عامراقبال عادل، علی حسن، محمد ادریس اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 578962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش