0
Saturday 29 Oct 2016 18:49

کراچی، ناظم آباد میں خواتین کی مجلس عزا پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید

کراچی، ناظم آباد میں خواتین کی مجلس عزا پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں خواتین کی مجلس پر فائرنگ سے 5 افراد شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بزدل دہشتگردوں نے عزاداری سید الشہداؑ میں مصروف خواتین کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے، ناظم آباد نمبر چار میں واقع لاروش ریسٹورنٹ کے برابر والی گلی میں خواتین کی مجلس منعقد ہو رہی تھی، جس پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشتگرد فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء کی میتیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 17 اکتوبر کو لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں امام بارگاہ در عباسؑ میں بھی خواتین کی مجلس پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے دستی بم حملے سے نشناہ بنایا تھا، جس میں ایک بچہ شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 579376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش