0
Monday 31 Oct 2016 21:39
مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کے بارے میں آل سعود کا پروپیگنڈہ اپنے ناپاک جرائم کو چھپانے کا حربہ ہے

حرمین شریفین کی حرمت کی آڑ میں امت کو تقسیم کرنیکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آئی ایس او

حرمین شریفین کی حرمت کی آڑ میں امت کو تقسیم کرنیکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی عالمی میڈیا نے بھی تردید کی، لیکن پاکستان کے دفتر خارجہ نے مذمت جاری کی۔ انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا، کیونکہ وطن عزیز پاکستان پہلے سے ہی تکفیریوں اور دہشتگردوں کے ملک دشمن اقدامات سے متاثر ہے، اس قسم کے غیر سنجیدہ بیانات سے تکفیریوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان کو پہلے سے زیادہ اب آزاد خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، اس قسم کی غیر معقول بیان بیازیوں سے ملک میں فرقہ واریت پھیلنے کا شدید خطرہ ہوتا ہے جبکہ ملکی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

علی کاظمی نے کہا کہ حرمین شریفین اور مقدس مقامات کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں، مگر ان کی آڑ میں امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کے بارے میں آل سعود کا پروپیگنڈہ ان کے ناپاک جرائم کو چھپانے کا حربہ ہے، آل سعود کجانب سے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کے بارے میں افواہیں پھیلانے کا مقصد سعودی جنگی جرائم کو چھپانا ہے۔ آل سعود یمن میں ناکامی کو چھپانے، اپنی شکست پر پردہ ڈال کر عالم اسلام کے جذبات ابھارنے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کی حمایت میں اضافے کی غرض سے یمنی عوام پر بیت اللہ کی حرمت شکنی کرنے کے بے بنیاد الزامات سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششوں میں مگن ہے۔ علی کاظمی کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یمن کے عوام مسلمان ہیں اور آل سعود سے زیادہ بیت اللہ کی حرمت کے قائل ہیں، آل سعود اپنی شکست کو چھپانے اور عالمی سطح پر مسلمانوں کو گمراہ کن خبرں کی مدد سے حمایت حاصل کرنے کی غرض سے اس قسم کے ناپاک سازشیں تیار کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 579996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش