0
Thursday 3 Nov 2016 16:50

کراچی میں غیر قانونی مقیم باشندوں کیخلاف کارروائی کی سفارشات

کراچی میں غیر قانونی مقیم باشندوں کیخلاف کارروائی کی سفارشات
اسلام ٹائمز۔ شہر بالخصوص اولڈ سٹی ایریا اور قریبی قائم کاروباری مراکز میں بڑھتی ہوئی نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے اعلیٰ افسران کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کیلئے سفارشات بھیج دی گئیں، جس کی منظوری کے بعد انکے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی جائیں گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والی نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے، تاہم ملزمان کا جو گروہ ہے، اسے اس حوالے سے تمام معلومات حاصل ہیں اور یقینی طور پر مارکیٹ میں موجود لوگوں میں سے کوئی نہ کوئی انکی رہنمائی کرتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کچھ عرصے کے دوران اولڈ سٹی ایریا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور دیگر قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاتا رہا ہے، اور اس کے بعد اس حوالے سے پولیس کے پاس شکایات کے انبار لگ رہے ہیں کہ مذکورہ افراد عرصہ دراز سے وہاں کام کر رہے ہیں، انہیں کیوں گرفتار کیا جاتا ہے، لیکن جب ان سے پاکستان میں موجودگی کیلئے درکار دستاویزات مانگی جاتی ہیں، تو وہ فراہم نہیں کی جاتیں۔
خبر کا کوڈ : 580709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش