0
Friday 4 Nov 2016 10:22

جاسوس بھارتی سفارتکاروں کا معاملہ، پاکستان نے سفارتی مہم شروع کردی

جاسوس بھارتی سفارتکاروں کا معاملہ، پاکستان نے سفارتی مہم شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میں جاسوسی کرنے والے بھارتی سفارت کاروں کے معاملے پر عالمی برادری کو مودی کے ایجنڈے سے آگاہ کرنے کیلئے مؤثر سفارتی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس حوالے سے حکام نے سفارتی رابطوں کے ذریعے امریکا، چین اور دیگر اہم ممالک کو اس صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کا معاملہ جلد باہمی مشاورت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے، اور بھارت کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جا سکتی ہے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان ممالک کو کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کرنے کے حوالے سے مودی حکومت مسلسل سازشوں میں مصروف ہے، اس صورت حال کے سبب خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے، جس کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔

ان ممالک نے پاکستان کو عندیہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھارت سے بات کریں گے اور سفارتی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوں سے چینی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ چین نے مودی حکومت کو سخت سفارتی پیغام بھیجا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کے خلاف اپنی سازشیں بند کر دے، بصورت دیگر یہ معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا، اگر بھارت باز نہ آیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی، سی پیک کی سیکیورٹی میں مذید اضافہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 580890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش