0
Friday 4 Nov 2016 22:57

کرپشن میں ملوث وزیراعظم ملک چلانے کا اہل نہیں اسے استعفیٰ دینا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

کرپشن میں ملوث وزیراعظم ملک چلانے کا اہل نہیں اسے استعفیٰ دینا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیغام کربلا مہم کے سلسلے میں گڑہی خیرو مرکزی امام بارگاہ میں اجتماع سے خطاب کیا اور پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ کرپشن میں ملوث وزیراعظم ملک چلانے کا اہل نہیں اسے استعفا دینا چاہئے، ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ از بس ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت، ملت جعفریہ کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ روکے، کراچی میں مجلس عزا پر حملہ دہشت گردی کی بدترین قسم ہے۔ فوجی عدالتوں کے باوجود ملک بھر میں دہشت گرد آزاد دندناتے پھر رہے ہیں، آخر  انہیں پھانسی کیوں نہیں دی جاتی۔ جن لوگوں نے ملک میں دہشت گردی اور تکفیری سوچ کو فروغ دیا ان کے ساتھ حکمران اور ریاستی ادارے آج بھی انتہائی مہربان ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت زائرین کے ساتھ تعاون کرے، ان زائرین کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ تفتان بارڈر پر زائرین کو کئی دن روکا جارہا ہے جبکہ وہاں سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ حکومت صوبے میں موجود دہشت گردی کے مراکز اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کریں۔ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سانحہ چھلگری متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ایک سال ہوگیا مگر سانحہ میں ملوث مجرم بے نقاب نہ ہوئے یہ بات المیے سے کم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 580989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش