0
Saturday 5 Nov 2016 13:56

نواز حکومت کیخلاف میرا احتجاج عمران خان کی طرح نہیں بھٹو کی طرح ہوگا، بلاول بھٹو

نواز حکومت کیخلاف میرا احتجاج عمران خان کی طرح نہیں بھٹو کی طرح ہوگا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے نواز حکومت کے سامنے اپنے 4 مطالبات رکھے ہیں، اگر وہ نہ مانے گئے تو پھر شیر کا شکار کرنے نکلوں گا اور پھر میرا احتجاج عمران خان کی طرح نہیں، بلکہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی طرح ہوگا، اپنی بہنوں کی پسند سے شادی کروں گا، تاہم مجھ سے شادی کرنے والی لڑکی کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اندرون سندھ کے علاقے اوباڑو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سوئچ آن ہوتے ہی دہشت گردی شروع ہو جاتی ہے اور بند کرنے سے ختم ہو جاتی ہے، امن و امان کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ہے، مل کر کام کرنے سے ہی بہتری آئے گی، میں نہیں کہتا کہ ایک دن میں یا ایک سال میں ہر چیز کا حل نکال لوں گا، لیکن جب سے سندھ میں بی بی کا بیٹا آیا ہے، تب سے تبدیلی آئی ہے۔

اپنی شادی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کے لئے کئی پیش کش ہوئی ہیں، جو عورت مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن میں اسی لڑکی سے شادی کروں گا، جسے میری بہنیں پسند کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کا جلسہ تو صرف کارنر مینٹگ تھی، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلز پارٹی اپنی اصل طاقت دکھائے، اسی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریلی منسوخ کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے جن لوگوں نے اردو سکھائی، وہ سندھی بھی سکھائیں گے، اردو بہتر ہو گئی ہے، سندھی بھی بہتر ہو جائے گی، لیکن میں پاکستان کی تمام زبانیں سیکھنا چاہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 581105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش