0
Wednesday 9 Nov 2016 18:09

پاک بحریہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس، جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیں گے، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ

پاک بحریہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس، جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیں گے، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ
اسلام ٹائمز۔ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیول چیف کو جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر نیول چیف نے آپریشنل تیاریاں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور اپنی ذمہ داریوں پر مستقل چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گوادر بندرگاہ کے سیکیورٹی امور اور اقتصادی راہداری سے متعلق سیکیورٹی کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے کہا کہ صلاحیتوں کے حصول کیلئے ساحلی سیکیورٹی کی مشقیں ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 582329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش