0
Thursday 10 Nov 2016 21:05

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور آغا راحت کے درمیان ثالثی کرنیکا میڈیٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سپرد

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور آغا راحت کے درمیان ثالثی کرنیکا میڈیٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سپرد
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں یوم حسین ؑ  منانے پر پیدا ہونے والے مخدوش حالات کے حل اور امن و امان کے فروغ کے لئے حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مینڈیٹ دے دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران مولانا سلطان رئیس، سید یعصب الدین، نظام الدین، محمد فاروق، غلام عباس، فدا حسین اور دیگر ممبران نے مرکزی سپریم کونسل کے ذمہ داران شیر علی، ممبر قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع، ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر رضوان، ممبر قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ، میجر (ر) حسین شاہ، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی دیدار علی، الیاس صدیقی اور ڈاکٹر علی گوہر نے موجودہ صورت حال پہ تبادلہ خیال کیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم کردار رہا ہے، جس کی وجہ سے آج نو گو ایریاز کا خاتمہ ہوا اور عوام کو سکون کی زندگی گذارنے کا موقع ملا ہے۔ آج پھر ایک ایسے مسئلے کو حکومت طول دے رہی ہے جو کہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، امام حسین ؑ کوئی متنازعہ شخصیت نہیں اور ان کو متنازعہ بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے، جس کو ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد السمیع نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا ادراک کرتے ہوئے ہم آپ کے پاس آئے ہیں، تاکہ پرامن طریقے سے اس مسئلے کا حل نکلے اور ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ اس معاملے میں مکمل تعاون کیا جائے گا اور ہم نے اب تک بھائی چارگی کے فروغ کے لئے کام کیا ہے۔ آج ہمیں اپنے حقوق میں رکاوٹ کے لئے امام حسین ؑ کی شخصیت کو متنازعہ بناکر لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے اور ایسے وقت میں ہم کو صبر و تحمل کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ مولانا سلطان رئیس اور محمد فاروق نے کہا کہ امام حسین ؑ جو کہ ہر مسلک کے لئے قابل قبول شخصیت ہیں، یوم حسین کو حکومتی نگرانی میں منانے کی بجائے اس میں رکاوٹ ڈالنا، ڈنڈے کے زور پر امن خراب کرانے کی سازش ہے جو کہ ہم ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اس موقع پر کہا کہ اس معاملے میں عوامی ایکشن کمیٹی پہ مکمل اعتماد کرتے ہیں اور مینڈیٹ بھی دیتے ہیں، کیونکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے اس سے قبل بھی امن و امان کے ساتھ علاقائی حقوق کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنا ہوگا اور اس مسئلے کے حل کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 582742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش