0
Wednesday 9 Mar 2011 11:31

پاکستان اور برطانیہ، دہشتگردی کے خاتمے تک تعاون جاری رکھیں گے، صدر زرداری

پاکستان اور برطانیہ، دہشتگردی کے خاتمے تک تعاون جاری رکھیں گے، صدر زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے نیشنل سیکيورٹی کے مشیر سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ برطانیہ، پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک رسائي دے گا، ترجمان ايوان صدر کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل کی حمایت کرتے ہیں، ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں انسداد دہشتگردی مہم، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل سر ڈیوڈ رچرڈ اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کے ہمراہ تاجک سفارت خانے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانیوالی ہر کوشش کا خیر مقدم اور بھرپور تعاون کریگا۔ صدر زرداری نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ انفرا اسٹرکچر، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائیگا۔

خبر کا کوڈ : 58374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش