0
Tuesday 15 Nov 2016 11:10

اسرائیلی صدر بھارت کے طویل ترین 10 روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے

اسرائیلی صدر بھارت کے طویل ترین 10 روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی صدر رووین رولین بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی صدر ایک ہفتے تک بھارت میں قیام کریں گے۔ تاجروں کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ بھارت کے طویل دورے کے موقع پر دونوں ملکوں میں تعلیم اور زراعت کے علاوہ کئی دیگر شعبوں میں بھی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔ رولین گزشتہ 19 برسوں میں بھارت کا دورہ کرنیوالے پہلے اسرائیلی صدر ہیں۔ یاد رہے عسکری ساز و سامان کی تجارت کے حوالے سے اسرائیل بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی ساتھی ملک ہے۔ مبصرین نے اس دورے کو پاکستان کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔ اسرائیل چونکہ پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور را کیساتھ موساد کے تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اس حوالے سے منصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنیوالے دنوں میں پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے بھی پاکستانی سکیورٹی اداروں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب کیساتھ بھی تعلقات آج کل بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور بھارت کیساتھ اسرائیل کے پرانے تعلقات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 583927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش