0
Wednesday 16 Nov 2016 15:48

ڈاکٹر عاصم کو اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم کو اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ان کے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے کراچی کی احتساب عدالت میں ہائیڈرو تھراپی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے خراب طبیعت کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے اور میڈیکل بورڈ نے علاج کیلئے ہائیڈرو تھراپی پر زور دیا ہے، لیکن ان کے اپنے اسپتال کے علاوہ کراچی کے کسی بھی بڑے سرکاری یا نجی اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت نہیں ہے، اس لئے انہیں اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں انکے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اربوں روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، جبکہ گزشتہ دنوں ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 584303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش