0
Saturday 19 Nov 2016 09:41

سراج الحق نے احتساب سب کیلئے کا نعرہ لگاکر پاکستان کی عوام کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے، ڈاکٹر مبشر احمد

سراج الحق نے احتساب سب کیلئے کا نعرہ لگاکر پاکستان کی عوام کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے، ڈاکٹر مبشر احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے رہنما ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدو جہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد حقیقی جمہو ری پارٹی ہے، باقی جماعتیں تو موروثی سیاست کی وجہ سے لمیٹڈ کمپنیوں میں تبدیل ہو کررہ گئی ہیں۔ جماعت اسلامی سرگودہا کی تحصیل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشر نے کہا کہ کرپشن ختم کئے بغیر وطن عزیز کو خوشحال اور مضبوط نہیں بنایا جا سکتا، سراج الحق نے احتساب سب کیلئے کا نعرہ لگاکر پاکستان کی عوام کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ واضح رہے کہ تحصیل امیر رانا عمر فاروق، سٹی امیر خواجہ سیف احمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 584895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش