0
Wednesday 9 Mar 2011 17:14

ن لیگ بنیاد پرستوں کی حامی، پی پی گائے بنی ہوئی ہے، زرداری مذہبی جماعتوں کے خوف سے تاثیر اور شہباز بھٹی کی تدفین پر نہیں گئے، امریکی اخبار

ن لیگ بنیاد پرستوں کی حامی، پی پی گائے بنی ہوئی ہے، زرداری مذہبی جماعتوں کے خوف سے تاثیر اور شہباز بھٹی کی تدفین پر نہیں گئے، امریکی اخبار
نیو یارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان کے اعتدال پسند ملک ہونے کے قصے کو دفن کر دینا چاہیے۔ اسلامی جماعتوں کا ووٹ بینک محدود ہے لیکن ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ان کے ہاتھوں یر غمال ہیں۔ حزب اختلاف کی اہم ترین جماعت مسلم لیگ نواز بنیاد پرستوں کے نزدیک ہے، بظاہر سیکولر پیپلز پارٹی بنیاد پرستوں کے سامنے گائے بن گئی ہے۔ زرداری ان کے خوف سے تاثیر اور شہباز بھٹی کی تدفین پر نہیں گئے جبکہ وزیر داخلہ رحمن ملک نے اعلان کیا کہ شان رسالت میں گستاخی کرنے والے کو وہ خود قتل کریں گے۔
 گزشتہ روز "وال اسٹریٹ جرنل" نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ معتدل ملک سمجھا جانے والے پاکستان میں اسلامی بنیاد پرستی کے خاتمے کا آسان راستہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ اعتدال پسند پاکستان کے قصے کہانیاں کو دفن کرنے کا وقت ہے۔ سب جانتے ہیں کہ یہ نظریہ جو میگزین کے مضامین، تھنک ٹینک رپورٹیں اور امریکی کانگریس کے ثبوت کے طور پر بار بار دہرایا جاتا ہے۔ تاہم یہ سچ ہے کہ پاکستان لازمی طور متحمل ملک ہے، لیکن سخت گیروں اور بنیاد پرستوں سے اسے خطرہ ہے۔ حال ہی میں اسلام آباد میں مشتبہ طالبان عسکریت پسندوں نے 42 سالہ پاکستان کے اقلیتی امور وزیر شہباز بھٹی گولی مار کر ہلاک کر دیا تو یہ سب کے لیے خبر اہم ہے کہ یہ خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پاکستان اپنے آپ کو ایک معتدل اور ماڈرن ملک کے طور پر پیش کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 58522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش