0
Sunday 27 Nov 2016 15:57

کراچی میں این اے 258 کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کل ہوگی

کراچی میں این اے 258 کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کل ہوگی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں این اے 258 کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، میدان کل سجے گا، جہاں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 258 میں انتخابی میلہ پیر کو سجے گا۔ پی پی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ، پی ٹی آئی کے حنیف بنگش اور متحدہ کے ممتاز عمرانی سمیت 10 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں۔ پانی کی قلت، تعلیم کی کمی اور گندگی حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل ہیں۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو جائے گی۔ این اے 258 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 613 ہے، 287 پولنگ اسٹیشنز میں سے67 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے گا، حلقے کی نوے فیصد آبادی گوٹھ جبکہ پانچ فیصد شہری علاقوں پر مشتمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 586946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش