0
Monday 28 Nov 2016 16:05

علامہ اقبال بہشتی کا دورہ ضلع ہری پور، مختلف نشستوں سے خطاب

علامہ اقبال بہشتی کا دورہ ضلع ہری پور، مختلف نشستوں سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے ضلع ہری پور کا دورہ کیا، علاقہ منکراے میں عمائدین علاقہ اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماوں سے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے قرآن سنٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات کی، اور دینی تعلیم میں مصروف عمل بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ علامہ اقبال بہشتی نے قرآن سنٹر سے مربوط اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا، اس کے علاوہ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع ہری پور کے شعبہ خواتین کی اراکین کیساتھ بھی ایک نشست کی اور تنظیمی فعالیت پر زور دیا۔ بعدازاں علامہ اقبال بہشتی نے ہری پور کے علاقہ حطار کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی اور یونٹ بھی تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری تحفظ عزاداری نیئر عباس جعفری اور ضلعی سیکرٹری جنرل محمد اسحاق حیدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 587060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش