0
Thursday 1 Dec 2016 01:03

بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت خنجراب بارڈ 4 ماہ کیلئے تجارتی و سیاحتی مقاصد کیلئے بند

بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت خنجراب بارڈ 4 ماہ کیلئے تجارتی و سیاحتی مقاصد کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ پاک چین سرحد خنجراب ٹاپ کے مقام پر آج سے بند کر دی گئی۔ بارڈر چار ماہ کی بندش کے بعد یکم اپریل کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت خنجراب بارڈر ہر سال 30 نومبر سے یکم اپریل تک تجارتی اور سیاحتی مقاصد کے لئے بند کر دیا جاتا ہے۔ تاہم اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ضروری سرکاری ڈاک کا تبادلہ جاری رہتا ہے۔ پاکستان کو چین سے ملانے والی واحد سرحد سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود ہے اور شدید برف پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں دوست ملکوں کے درمیان زمینی آمد و رفت کو چار ماہ کیلئے بند کر دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سرحد کو 12 مہینوں کے لئے کھولنے پر دونوں ممالک کے حکام غور کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 587785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش