0
Saturday 3 Dec 2016 19:35

بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے ورنہ اسکا وجود قائم نہیں رہے گا، کاشف نواز رندھاوا

بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے ورنہ اسکا وجود قائم نہیں رہے گا، کاشف نواز رندھاوا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف نواز رندھاوا نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے، ورنہ اسکا وجود قائم نہیں رہے گا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ آئے روز سرحدی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 588302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش