0
Tuesday 6 Dec 2016 23:55

ہارون پاشا شریف فیملی کا تماشہ بناکر چلے گئے ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

ہارون پاشا شریف فیملی کا تماشہ بناکر چلے گئے ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہارون پاشا صاحب نوازشریف فیملی کا تماشا بناکر چلے گئے ہیں، حکومت کے 15 لوگوں نے آج بات کی لیکن سب کا موقف مختلف ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہارون پاشا کے تماشے نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اگرپیسے دبئی یا قطرسے گئے، تو نواز شریف عدالت میں منی ٹریل دکھائیں۔ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ہے۔ وہ اپنی وضاحت دیں کہ انہوں نے عدالت میں پوچھے گئے تینوں سوالوں کے جواب کیسے دینے ہیں۔؟ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ان کی جیب کی گھڑی ہیں، یہ سب منی لانڈرنگ ہے۔ چھوٹے بچے جوائنٹ سسٹم کے فرد کہلاتے ہیں، لیکن جو بچے بالغ ہوں تو بے شک وہ ماں باپ کے گھر رہیں انڈیپنڈنٹ کہلاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جن کی ہزاروں ایکڑ زمین ہوتی ہے، وہ کتنا کماتے ہیں، معلوم کریں، پتا چل جائے گا۔ وزیر اعظم کو منی ٹریل بتانا ہوگا کہ پیسے کہاں سے باہر گئے۔ انہوں نے کونسا سچ بولا ہے وہ اس کا بھی جواب نہ دے سکے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو کوئی تحفہ ملتا ہے تو وہ 20کروڑ کا ہوتا ہے اور جب یہ اسے بیچتے ہیں تو وہ اربوں میں بکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم عام آدمی ہیں ہم کوئی کاروبار کریں تو ڈی سی او رلا دے گا، لیکن ان کے پیچھے ساری حکومت کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 589342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش