0
Monday 12 Dec 2016 19:10

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام امام بارگاہ حسین دولت گیٹ کے سامنے استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیل کا اہتمام

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام امام بارگاہ حسین دولت گیٹ کے سامنے استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیل کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، جیل موڑ چوک اور چوک شاہ عباس پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ ملتان کے مرکزی استقبالیہ کیمپ میں مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی، ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مظہر عباس کات، علامہ طاہر عباس نقوی، مولانا عمران ظفر، مولانا سلمان محمدی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا علی حسین نقوی، مولانا علی رضا، سید دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، ملک شجر عباس کھوکھر، ملک ثمر عباس کھوکھر اور دیگر برادران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور عاشقان رسول کا شاندار استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت عالم اسلام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ہم ہر سال 12 ربیع الاول کو استقبالیہ کیمپ لگا کر اس ہفتہ وحدت کا آغاز کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہم کس طرح وجہ تخلیق کائنات (ص) کا ذکر کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ 16 ربیع الاول کو جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک عظیم الشان میلاد ریلی نکالی جائے گی۔ مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اس اقدام کو عملی وحدت کا نمونہ قرار دیا۔ مخدوم وجاہت حسین گیلانی نے اس موقع پر اس اتحاد و وحدت کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 591070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش