0
Tuesday 13 Dec 2016 20:33

بھارت کیجانب سے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی خریداری سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے، شیریں مزاری

بھارت کیجانب سے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی خریداری سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھارتی وزیر دفاع کے ایٹم بم کے استعمال سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور چابان کی جانب سے بھارت سے سول نیوکلیئر معاہدے خطے میں عدم توان پیدا کریں گے۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے جنوبی ایشیا میں امن و امان سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی خریداری سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے جبکہ بھارت کا نیوکلئر پروگرام طاقت کے حصول کے لئے ہے، شیریں مزاری نے مغرب کی جانب سے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اسلامی بم قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایٹم بم پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی ڈرامہ ہے، بھارتی حکومت اپنے ایٹمی پروگرام کو ہندتوا کی طرف لے جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 591435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش