0
Thursday 15 Dec 2016 19:07

کراچی، سانحہ 12 مئی کیس میں نامزد متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی گرفتار

کراچی، سانحہ 12 مئی کیس میں نامزد متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی کیس میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کامران فاروقی کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کو ان کی عارضی رہائش گاہ نارتھ ناظم آباد سے رینجرز نے حراست میں لے لیا ہے، کامران فاروقی کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط بھی لکھا تھا، جبکہ ‏متحدہ کے ایم پی اے کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔ ذرائع کے مطابق کامران فاروقی کو ایک دو دن کے اندر انسداد دہشت گردی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا، کامران اختر فاروقی پر لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کے کارکنوں کے قتل کا بھی الزام ہے۔ ‏کامران اختر فاروقی پی ایس 111 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے، رینجرز حکام بھی کئی بار ‏کامران اختر فاروقی کو ایم کیو ایم کے ذریعے بیان طلب کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ ‏کامران اختر فاروقی ایم کیو ایم میں دھڑے بندی سے پہلے سے غائب تھے۔
خبر کا کوڈ : 592005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش