0
Thursday 15 Dec 2016 21:04
داعش کی تشکیل شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے، اب یہ بات راز نہیں رہی

حیدر آباد میں 18 دسمبر کو تاریخی ’’لبیک یارسول اللہ (ص)‘‘ کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

حیدر آباد میں 18 دسمبر کو تاریخی ’’لبیک یارسول اللہ (ص)‘‘ کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے گھوٹکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 18 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگی، جس میں تمام مکاتب اور مسالک کے لوگ شریک ہوکر امن و اتحاد کا عملی درس دیں گے۔ ہم رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان کی روشنی میں اتحاد بین المسلمین کے لئے مصروف عمل ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی جاکھرانی، سید رحم علی شاہ، صابر حسین شیخ اور میر علی گوہر جاکھرانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں، جبکہ تکفیری دہشت گرد، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کی تشکیل اور سرپرستی شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے، اب یہ بات راز نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، دہشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے، مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ملک گیر دھرنوں سے لے کر وارثان شہدائے شکار پور کے ہمراہ تاریخی لانگ مارچ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف پرامن جدوجہد کی اعلٰی مثالیں ہیں۔ اسی جدوجہد کے تسلسل میں 22 دسمبر کو حیدر آباد میں آل پارٹیز امن کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ ہم ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے۔ ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہوں نے سانحہ شکار پور اور جیکب آباد کے وارثان شہداء سے جو معاہدہ کیا ہے، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 592062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش