0
Monday 19 Dec 2016 15:44

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو جبری رخصت پر بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ مشتاق مہر کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو مقتدر حلقوں سے اختلافات کے باعث جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ کراچی پولیس چیف کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وفاق یا سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے ابھی تک باقاعدہ طور پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، تاہم چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 8 ماہ سے اس عہدے پر فائر ہوں، لیکن پولیس میں موجود اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران اور سندھ کی اہم سیاسی شخصیات مجھے اس عہدے سے ہٹانے کی کوشش میں ہیں، اگر مجھے وفاق یا سندھ حکومت کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا، تو میں فوری طور پر عہدے کا چارج چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی بات کی ہے کہ مجھے گزشتہ 2 ماہ سے غیر قانونی کام کرنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے، لہٰذا میں اس عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا، تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی مدد کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ اللہ ڈنو خواجہ کے بعد آئی جی کیلئے چئیرمین اینٹی کرپشن سندھ غلام قادر تھیبو، سردار عبدالمجید اور ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریفک پولیس ذاکر حسین کے نام زیر گردش تھے، تاہم آئی جی کے عہدے کیلئے قرعہ فال کراچی پولیس چیف کے عہدے پر تعنیات مشتاق مہر کے نام نکلا اور انہیں قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 592868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش