0
Sunday 13 Mar 2011 20:29

امریکی ادارے پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، پرویز مشرف کا تسلسل موجودہ حکومت میں قائم ہے،صاحبزادہ فضل کریم

امریکی ادارے پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، پرویز مشرف کا تسلسل موجودہ حکومت میں قائم ہے،صاحبزادہ فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین و ایم این اے صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے عوام کو بوجھ تلے دبا کر رکھ دیا ہے، وفاق اور صوبوں میں محاذآرائی کی بجائے عوامی و ملکی مفادات و ترجیح دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں پرویز مشرف کا تسلسل موجودہ حکومت میں نظر آ رہا ہے، امریکی ادارے پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کا سامنا کرنا ہو گا، ملک میں جمہوریت کے نام پر جمہوریت کا گلا کاٹا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے موجودہ کردار پر غور کر کے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرے۔ پاکستان کے جمہوری سسٹم کو ناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسمبلی میں سیاسی اختلافات کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول کے نصاب میں قرآن اور دو قومی نظریہ کی بجائے امریکن کلچر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ قرض معاف کرانے والوں سے اربوں ڈالر واپس لینا ہو گا۔ ملک میں انقلاب کیلئے راہ ہموار ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ جاگیرداوں اور سرمایہ داروں پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ غریب عوام کی بجائے مگر مچھوں سے ٹیکس وصول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی حکومت کو اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 59333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش