0
Friday 30 Dec 2016 20:40

پنجاب کے تمام ڈی سی اوز، ای ڈی اوز کے عہدے ختم، ڈپٹی کمشنرز بحال کر دیئے گئے

پنجاب کے تمام ڈی سی اوز، ای ڈی اوز کے عہدے ختم، ڈپٹی کمشنرز بحال کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ کا رواں برس کا آخری اجلاس وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹائون لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 کی منظوری دی گئی، جس کے بعد ڈی سی او کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر ضلعی انتظامیہ کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہو گا۔ اسی طرح ای ڈی اوز، ڈسٹرکٹ افسران کے عہدے بھی ختم کر کے تمام اختیارات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔ جس کی روشنی میں محکمہ خزانہ نے پنجاب کے تمام ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز کے 299 عہدے ختم کر دیئے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سمیت 153 سیٹیں بحال کر دی ہیں۔ ڈپٹی اور ایڈیشنل کمشنرز کی بحالی کا نوٹیفکیشن پنجاب سول ایڈمنسٹریشن 2016 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 595881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش