0
Wednesday 11 Jan 2017 18:44

پاکستان کو ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں بننا چاہیئے، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان کو ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں بننا چاہیئے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسلم فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کی شرائط خوش آئند ہیں، پاناما زدہ حکمران جیل جانے کیلئے تیار ہو جائیں، پاکستان کو ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں بننا چاہیئے، رانا ثناءاللہ نے دہشت گردوں کو خوش کرنے کیلئے فوجی عدالتوں پر تنقید کی، فوجی عدالتوں کو توسیع دینا ملکی مفاد میں ہے کیونکہ فوجی عدالتوں کے جرأت مندانہ فیصلوں سے دہشتگردوں پر خوف طاری ہوا ہے، دہشتگردی کے فکری ہمدرد فوجی عدالتوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ متناسب نمائندگی کا نظام رائج ہو نا چاہیئے، الیکشن کمیشن کو مالی و انتظامی طور پر آزاد اور خود مختار بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے، پانامہ زدہ حکمران عبرتناک انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں، کھاد پر سبسڈی ختم کرنا کسان دشمنی ہے، خادم اعلیٰ کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود تھانہ کلچر تبدیل نہیں ہوا، بیرون ممالک سے لوٹ مار کا پیسہ پاکستان واپس لاکر غیر ملکی قرضے ادا کئے جا سکتے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کریں گے، انتخابی میدان عوام دشمن قوتوں کیلئے کھلا نہیں چھوڑیں گے، 63,62 پر عمل کرنا لازمی آئینی لازمی تقاضا ہے، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل انتخابی اصطلاحات کیلئے اپنی تجاویز حکومت اور اپوریشن لیڈر کو بھجوائے گی، انتخابی اصطلاحات کے بغیر آئندہ الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 599193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش