0
Tuesday 17 Jan 2017 11:39

79 ترقی پذیر ممالک میں پاکستان اور چین کی معیشت بھارت سے بہتر ہے، عالمی اقتصادی فورم

79 ترقی پذیر ممالک میں پاکستان اور چین کی معیشت بھارت سے بہتر ہے، عالمی اقتصادی فورم
اسلام ٹائمز۔ اقتصادیات کے متعلق عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ میں 79 ترقی پذیر ممالک میں پاکستان اور چین کی معیشت بھارت سے بہتر قرار دی گئی ہے۔ جامع ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کا 52 واں اور بھارت کا 60 واں نمبر بیان کیا گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017 جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بیشتر ممالک معاشی ترقی کیلئے اہم مواقع سے محروم ہیں، رپورٹ کارکردگی کے 12 اشاریوں پر مبنی ہے۔ 79 ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں لتھوانیا سرفہرست ہے، جس میں آذربائیجان اور ہنگری کو بالترتیب دوسرا اور تیسرا نمبر قرار دیا گیا ہے جبکہ بھارت کا 60 واں نمبر ہے۔ چین کا 15 واں، نیپال کا 27 واں، بنگلہ دیش کا 36 واں اور پاکستان کا 52 واں نمبر ہے، روس کا 13 واں اور برازیل کا 30 واں نمبر ہے۔ 10 بڑے ممالک میں پولینڈ کا چوتھا، رومانیہ کا پانچواں، یوراگوئے کا چھٹا، لٹویا کا ساتواں، پاناما کا آٹھواں، کوسٹاریکا کا 9واں اور چلی کا دسواں نمبر ہے۔
خبر کا کوڈ : 600869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش