0
Thursday 19 Jan 2017 12:34

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں دہشتگردی کے حوالے سے موک ایکسرسائز

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں دہشتگردی کے حوالے سے موک ایکسرسائز
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ایکسرسائز کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں دہشتگردی کے حوالے سے موک ایکسرسائز کی گئی۔ جس میں پولیس، ایلیٹ فورس، محکمہ صحت، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122، سول ڈیفنس سپیشل برانچ، تحصیلدار خوشاب اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ایکسرسائز کے دوران 2 دہشتگردوں نے مقامی صحافی کو یرغمال بنا لیا، جس پر پریس کلب کے عہدیدار نے 15 پر کال کی، کال ملتے ہی ڈی ایس پی محمد شیر ٹوانہ کی قیادت میں سی ٹی ڈی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے شوکت بھٹی کو دہشتگردوں سے بازیاب کرایا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس 15 منٹ اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی ایمبولینس 12 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔ دونوں اداروں کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ ارسال کردی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 601557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش