0
Thursday 19 Jan 2017 18:22

کراچی آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگا، آرمی چیف

کراچی آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگا، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کیلئے کام کرتے رہیں گے اور کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کیلئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے نہیں نبھا رہی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، شہر میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں، جو دہشتگردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 601678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش