0
Tuesday 24 Jan 2017 14:12

بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے کہ نیا پاکستان بن رہا ہے، کسی کو نیا پاکستان دیکھنا ہے تو وہ ملتان آکر دیکھے، وزیراعظم

بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے کہ نیا پاکستان بن رہا ہے، کسی کو نیا پاکستان دیکھنا ہے تو وہ ملتان آکر دیکھے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا جن لوگوں کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں وہ ملک میں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، کبھی دھرنے دے دیتے ہیں تو کبھی الزامات لگاتے ہیں تاہم ان کے اپنے الزامات کا سر پاؤں سجھ نہیں آتا، ان کے اپنے معاملات الجھے ہوئے ہیں، ایک دن ان کے اپنے معاملات سامنے آئیں گے اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ دوسروں کو گالیاں دینے والے شخص کا اپنا کردار کس طرح کا ہے، آئندہ آنے والے وقت میں ان کے سارے کچھے چھٹے قوم کے سامنے آئیں گے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں سیاست کرنے، کسی دھرنے، کسی ترقی کا راستہ روکنے یا قوم کا وقت ضائع کرنے نہیں آئے بلکہ میٹرو کا تحفہ دینے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے کہ نیا پاکستان بن رہا ہے لیکن نیا پاکستان کہاں ہے، کسی کو نیا پاکستان دیکھنا ہے تو وہ ملتان آکر دیکھے، ملتان کا نقشہ اور قسمت تبدیل ہو رہی ہے، اس وقت بلوچستان میں سڑکوں کا جال بن رہا ہے، گوادر کی بندر گاہ بن رہی ہے آج تک کسی نے یہاں اتنی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے 15 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی ہمارے سسٹم میں نہیں آئی لیکن اس سال 10 ہزار میگاواٹ ہمارے سسٹم میں شامل ہوگی، 2013ء میں لوڈشیڈنگ کا کیا حال تھا لیکن آج اس میں کمی ہوئی ہے اور اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 603083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش