0
Saturday 28 Jan 2017 05:33

ہم اور ہماری پارٹی وطن عزیز میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں، سید محمد رضا

ہم اور ہماری پارٹی وطن عزیز میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں، سید محمد رضا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی ایم پی اے آغا رضا نے صوبائی آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہو کر جمہوری اصولوں کے عین مطابق تمام تر اختیارات نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کے حوالے کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اور ہماری پارٹی جمہوری اصولوں کے پابند ہیں، ہمارا پارٹی دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین و دستور کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے، جس طرح ہماری پارٹی میں جمہوریت قائم ہے، اسی طرح ہم وطن عزیز میں بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کوشاں ہیں، آمریت ہر سطح پر نقصان کا باعث ہے، جمہوری اداروں کی مضبوطی، اختیارات اور عوام کے منتخب نمائندوں کے احترام ہی میں جمہوریت کی بقا ہے، لہذا ہم اپنے نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کیساتھ بھرپور تعاون کرکے ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ آخر میں تمام ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 604103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش