0
Saturday 28 Jan 2017 13:49

ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ پاراچنار انتہائی تشویشناک ہے، شیخ فدا حسن عبادی

ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ پاراچنار انتہائی تشویشناک ہے، شیخ فدا حسن عبادی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک بلتستان کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان جب سامنے آیا تو عوام نے کچھ سکون کا سانس لیا تھا، لیکن وقفے وقفے سے دہشتگردی کے واقعات اور معصوم شہریوں کی شہادت اور بہیمانہ قتل انتہائی تشویشناک ہے۔ اسکردو میں جمعے کے خطے میں انہوں نے کہا عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہم پاراچنار سانحے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ سانحہ پاراچنار سمیت ماضی قریب و بعید میں ہونے والے سانحات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ علامہ فدا حسن عبادی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان نے طول تاریخ میں ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ حقوق نہ ملنے کے باوجود محب وطن ہیں۔ لیکن مختلف عناوین اور انداز سے اس خطے کی عوام کی وفاداری کے چہرے کو مسخ کر کے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ آئینی حقوق سمیت سی پیک جیسے کثیرالمقاصد پروجیکٹ کے ثمرات سے جی بی محروم رکھا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 604208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش