0
Saturday 4 Feb 2017 18:28
تحریک آزادیِ کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے

اسلامی ممالک امریکہ کی محتاجی ختم کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، علامہ ریاض شاہ

اسلامی ممالک امریکہ کی محتاجی ختم کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی مسلم کش پالیسیوں کی مزاحمت کیلئے مسلم دنیا متحد ہو جائے، اہل حق ملک کی نظریاتی سرحدوں اور قانون ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والوں کو کھلی چھٹی دیکر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، فیڈرل شریعت کورٹ میں سودی نظام کیخلاف کیس 30 برسوں سے فیصلے کا منتظر ہے، وفاقی شریعت کورٹ سودی نظام کیخلاف فیصلہ سناکر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے فارن فنڈڈ این جی اوز کو ہتھیار بنا لیا ہے، مسلم حکمرانوں کی غلامانہ ذہنیت امت کے مسائل کی بڑی وجہ ہے۔ علامہ ریاض شاہ نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک امریکہ کی محتاجی ختم کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، عالمی مسلم یونین ہی اسلام دشمن سازشوں کا توڑ ہے، بھارت زیادہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ قائم نہیں رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی نئی نسل آزادی لیکر رہے گی، تحریک آزادیِ کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے، ملک کی نظریاتی اساس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اسلامی ممالک کو ٹارگٹ کرکے اسلامی تہذیب کی توہین کی ہے، جہاد کا حقیقی تصور واضح کرنے کیلئے دنیا بھر کے اسلامی سکالرز کی گریٹ ڈیبیٹ ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 606489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش