0
Wednesday 8 Feb 2017 14:42

ائیر لائن کے بعد ائیرپورٹس کی نجکاری، سول ایوی ایشن نے اشتہار جاری کردیا

ائیر لائن کے بعد ائیرپورٹس کی نجکاری، سول ایوی ایشن نے اشتہار جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین سب سے اہم ایئر پورٹس جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے انتظامی امور اور آپریشن کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے کیونکہ حکومت نے ان اہم ایئرپورٹس کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نج کاری نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت کی جارہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صرف وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کافی نہیں، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر معاملہ عدالت میں چیلنج ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب نجکاری کے عمل کو سست بنانے کے الزام میں جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈپٹی سیکرٹری لاء ڈویژن کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین سب سے اہم ائیر پورٹس جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے انتظامی امور اور آپریشن کی نج کاری کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت تمام ائیرپورٹ آپریشنز کو آوٹ سورس کیا جارہا ہے۔ سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹس کی نجکاری نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت کی جارہی ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ اور وزیراعظم نے دی ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کہتے ہیں کابینہ اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پالیسی پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب ناقدین کہتے ہیں کہ ملک کے اہم ترین ائیر پورٹس کی نجکاری کے دوررس نتائج ہوں گے، قانون سازی کے بغیر صرف وزیر اعظم کے ایگزیکٹیو آرڈرز پر ایوی پالیسی کا نفاذ عدالتوں میں چیلنج ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ائیر پورٹس کی نجکاری کی مخالفت کرنے پر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈپٹی سیکرٹری لاء کو او ایس ڈی بنا کر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم ایوی ایشن ڈویژن نے اس کی تردید کی اور بتایا کہ دونوں اعلٰی افسران نے غیر ضروری سوالات اٹھا کر نجکاری کے عمل کو سست کرنے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں او ایس ڈی بنایا گیا۔ اہم ائیر پورٹس کی نجکاری کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس صرف کے چھوٹے اور غیر منافع بخش ائیر پورٹس کے علاوہ، ریگولیٹری، اوور فلائنگ اور ائیر ٹرانسپورٹ جیسے شعبے بچیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک کے سب سے زیادہ منافع بخش اداروں میں سے ایک ہے جس کی سالانہ آمدنی 50 ارب روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 607540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش