0
Sunday 12 Feb 2017 22:03

بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر آزاد کشمیر

بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر آزاد کشمیر
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر بھارتی مظالم فوری طور پر ختم کرائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہل کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کررہا ہے، لیکن ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 608933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش