0
Tuesday 28 Feb 2017 23:16

خیبر پی کے اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پی کے اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے بونیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبر ایجنسی، لوئر دیر، حسن ابدال، ایبٹ آباد اور فاٹا کے علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ میانوالی کے گردونواح اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ فاٹا کے علاقوں میں بارشیں بھی ہو رہی ہیں، جس کے باعث لوگوں میں ڈر و خوف مزید بڑھ گیا ہے۔ اب تک کہیں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 613853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش