0
Saturday 4 Mar 2017 08:32

عوام لیگ کے پلیٹ فارم سے دس جماعتی اتحاد بنائیں گے، ریاض فتیانہ

عوام لیگ کے پلیٹ فارم سے دس جماعتی اتحاد بنائیں گے، ریاض فتیانہ
اسلام ٹائمز۔ حال میں معرض وجود میں آنیوالی سیاسی پارٹی عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، سابق صدر مشرف کے ساتھ ملاقات مفید رہی، رواں سال ایک لاکھ افراد عوام لیگ کی رکنیت حاصل کریں گے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس جماعتی اتحاد کا مقصد عام انتخابات میں مضبوط امیدوار میدان میں لانا ہے تاکہ نام نہاد بڑی جماعتوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے تنگ ملک بھر کے عوام اب پرویز مشرف کا دور یاد کرتے ہیں، جب نہ صرف ترقی کی رفتار تیز ہوئی بلکہ عالمی سطح پر بھی ملکی وقار بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی میں عوام لیگ کی واضح نمائندگی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 614763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش