0
Monday 6 Mar 2017 11:33

پاک ایران تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بیان خوش آئند ہے، میاں مقصود

پاک ایران تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بیان خوش آئند ہے، میاں مقصود
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات میں گتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بیان خوش آئند ہے، ایران، افغانستان سمیت تمام برادر اسلامی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ اور بھارت ہمارے افغانستان کیساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرونی قوتیں افغانستان کو پاکستان کا مخالف اور دشمن بنانا چاہتی ہیں، ان حالات میں ہماری سول اور عسکری قیادت کو اس سلسلے میں حکمت و دانائی کیساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، تمام ملک دشمن عناصر قومی سلامتی کیخلاف متحد ہو چکے ہیں، افغانستان کی حکومت کو یہ احساس دلانا ضروری ہے کہ وہ بھارت اور امریکہ کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے ایران، افغانستان، سعودی عرب، ترکی، چین اور روس کو اپنا پھرپور انداز میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے، جب تک بھارت کی ’’را‘‘، امریکا کی سی آئی اے اور اسرائیل کی موساد کا گٹھ جوڑ ختم نہیں کر دیا جاتا جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن خراب کرنے کیلئے بھارت کو اُکسا رہا ہے، انڈیا بھی امریکی مفادات کی تکمیل کیلئے افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے، افغان قیادت کو بھارتی سازشوں سے بچنا چاہئے۔

میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزید کہاکہ پاک ایران اور پاک افغان تعلقات ایک دوسرے کی نظریاتی اساس اور تعمیری بنیادوں کو مضبوط کرتے ہیں، کچھ دشمن قوتیں پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنا چاہتی ہیں، ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہنگامی سطح پر عملی اقدمات کرنا ضروری ہیں، حکمران دانشمندانہ فیصلے کرتے ہوئے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں اور عالمی سطح پران کو بے نقاب کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 615418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش