0
Thursday 9 Mar 2017 20:14

اسکردو، اساتذہ کے غیرمنصفانہ تبادلے کی سفارشات تیار کرنیوالوں کا انکشاف

اسکردو، اساتذہ کے غیرمنصفانہ تبادلے کی سفارشات تیار کرنیوالوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ذاتی پسند ناپسند اور غیرمنصفانہ طور پر بلتستان کے اساتذہ کے تبادلے کی سفارشات تیار کرنے والوں میں ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز ملوث پائے گئے۔ معتبر محکمانہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ حالیہ دنوں ہونے والے اساتذہ کے مجموعی تبادلوں میں بنیادی کردار حلقے کے ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز نے ادا کیا ہے۔ جنہوں نے ذاتی پسند ناپسند سمیت دیگر سیاسی وجوہات پر پروپوزل بناکر ڈی آئی ایس کو بھیج دیا تھا۔ ایس ڈی او نے مذکورہ سفارشات ڈپٹی ڈائیریکٹر صاحبان نے حتمی منظوری کیلئے ڈائیریکٹر کو بھیج دیں۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ تبادلوں کے بعد جب افراتفری پھیل گئی تو پروپوزل بنانے والے ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز نے سب سے پہلے اساتذہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو بری الذمہ بھی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم عرصہ دراز سے سیاسی دباو، غیرقانونی تقرریوں اور دیگر عدم احتساب کے سبب نتائج دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ محکمہ تعلیم میں موجود اعلٰی افسران کے بچے بھی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم غریبوں کے بچوں کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 616304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش