0
Friday 10 Mar 2017 11:31

پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے، امریکی جنرل

پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے، امریکی جنرل
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف وٹل نے واشنگٹن میں سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ کر ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کے لیے خطرناک ہے۔ جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے، بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر توجہ کی وجہ سے افغان سرحد پر پاکستان کی توجہ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اس وقت بھی 20 دہشت گرد گروپوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی دونوں ملکوں کے لئے خطرناک ہے، پاک افغان افواج آپس میں بہتر تعاون کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 616764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش