0
Sunday 12 Mar 2017 20:40

میئر کراچی کے پاس تمام اختیارات ہیں اگر وہ کام کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں، وقار مہدی

میئر کراچی کے پاس تمام اختیارات ہیں اگر وہ کام کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی اپنی صفائی مہم کی ناکامی سندھ حکومت پر نہ ڈالیں، ان کے پاس تمام اختیارات ہیں اگر وہ کام کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ كے ترجمان وقار مہدی نے میئر كراچی كی پریس كانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اختر اپنی 100 روزہ مہم كی ناكامی كا ملبہ سندھ حكومت پر گرانے كی كوشش نہ كریں، مئیر كے پاس تمام اختیارات ہیں اگر وہ كام كرنا چاہیں تو كرسكتے ہیں، مئیر كراچی نے اپنی 100 دن كی صفائی مہم میں صرف ایك دن صفائی كا كام فوٹو سیشن کے لئے كیا اور 99 دن اختیارات كا رونا روتے رہے ہیں، سندھ حكومت ایسے اختیارات كسی كو نہیں دے سكتی جس كے ذریعے چائنہ كٹنگ كا رواج دوبارہ زندہ ہو جائے، فلاحی پلاٹوں كو رہائشی اور كمرشل كركے بیچا جائے، ندی نالوں پر قبضے ہو جائیں، تجاوزات كركے شادی ہال بنالئے جائیں اور پھر سے شہر كو جب چاہے ہائی جیک كریں۔ وزیراعلیٰ سندھ كے ترجمان نے كہا كہ سندھ حكومت كے ایم سی كو او زید ٹی كے شئیر كے علاوہ ہر ماہ 50 كروڑ روپے گرانٹ دیتی ہے اور ڈسٹركٹ اے ڈی پی میں كے ایم سی كو 4 بلین روپے دیئے گئے ہیں، سندھ حكومت كے ایم سی كو 10 فائر ٹینڈر اور اسناركلز خرید كر دے رہی ہے اور اب مئیر كراچی كو بھی چاہیئے كہ كے ایم سی سے گھوسٹ ملازمین كو فارغ كریں، پینشن اكاؤنٹس پر نظر ركھیں اور اپنے وسائل بڑھانے پر بھی كام كرے۔
خبر کا کوڈ : 617603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش