0
Wednesday 15 Mar 2017 10:20

محکمہ داخلہ پنجاب نے 68 ہزار 957 مشکوک افراد کا ڈیٹا بیس تیار کرلیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے 68 ہزار 957 مشکوک افراد کا ڈیٹا بیس تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے مشکوک افراد کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے اس سلسلہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو اہم رپورٹ بھیجوائی گئی۔ ابتدائی طور پر پنجاب میں 68 ہزار 957 مشکوک افراد کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق مشکوک افراد کی مسلسل مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ مشکوک افراد کسی دوسر ے صوبے بھی جانے سے قبل اجازت حاصل کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت 1400 افراد فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل ہیں۔ مزید چند سو افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 618343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش