0
Friday 31 Mar 2017 20:01

وزیرستان میں کارروائی کے دوران اہم طالبان کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیرستان میں کارروائی کے دوران اہم طالبان کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر محمود الحسن عرف خواجہ مدنی کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی ایف سی نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے اور بارود میں 10 کلو دھماکہ خیز مواد، بارودی سرنگیں، اینٹی ٹینک شکن مائنز، ایس ایم جیز، ہینڈ گرینیڈز، رائفلز اور راکٹ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 623378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش