0
Tuesday 4 Apr 2017 09:34

سڑکیں اور سرنگیں کسی قوم کو اس کی جدوجہد سے دور نہیں کر سکتیں، یاسین ملک

سڑکیں اور سرنگیں کسی قوم کو اس کی جدوجہد سے دور نہیں کر سکتیں، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو 'ٹیررازم کے بجائے ٹورازم' کو منتخب کرنے کا کہا تھا۔ مودی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ 'بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان کہ کمشیریوں کو دہشت گردی کے بجائے سیاحت کو منتخب کرنا چاہیے اور آزادی کی جدوجہد کرنے والے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ہے، انتہائی بے تُکا ہے'۔ خیال رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے 11 کلومیٹر طویل ہائی وے سرنگ کا افتتاح کیا تھا اور اس دوران انہوں نے مذکورہ بیان دیا تھا۔ مودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 'ایک جانب کچھ نوجوان پتھر پھینکنے میں مصروف تھے تو وہیں دوسری جانب کچھ نوجوان پتھروں کو توڑ کر یہ سرنگ بنا رہے تھے'۔ مودی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'گزشتہ چالیس برسوں کے دوران خون کے اس کھیل سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچ سکا ہے'۔

بھارتی وزیراعظم کے بیان پر یاسین ملک نے کہا کہ 'سڑکیں اور سرنگیں کسی قوم کو اس کی جدوجہد آزادی سے دور نہیں کرسکتیں'۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نے کہا کہ 'وہ لوگ جو بھارت کی جدوجہد آزادی کے دوران برطانوی تسلط کے ساتھ تھے وہ جہدوجہد آزادی اور آزادی کے متوالوں کی سوچ کو نہیں سمجھ سکتے'۔ یاسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ 'وہ برطانوی ہی تھے جنہوں نے بھارت میں ریلوے اور آبپاشی کا نظام بنایا جن سے آج تک جنوبی ایشیاء کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور اگر مودی کی منطق کو مان لیا جائے تو پھر برطانیہ کو کبھی بھارت سے نہیں نکلنا چاہیے تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر ایسا ہی ہے تو گاندھی، نہرو، سبھاش چندر بوس، بھگت سنگھ اور مولانا آزاد کو بھارت کی آزادی کے لیے جدوجہد نہیں کرنی چاہیے تھی'۔ یاسین ملک نے کہا کہ 'میرا جواب مودی جی کو وہی ہے جو گاندھی نے برطانوی نمائندے کو دیا تھا جس نے ان کے سامنے یہ سوال رکھا تھا کہ کس طرح ایک غریب بھارتی آزادی حاصل کرکے زندہ رہ سکتا ہے؟' یاسین ملک نے کہا کہ 'گاندھی نے برطانوی نمائندے سے کہا تھا کہ وہ نااہل اور غریب آزاد حکومت کو قابل اور دولت مند لیکن جبری حکومت پر ترجیح دیں گے'۔
خبر کا کوڈ : 624458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش