0
Saturday 8 Apr 2017 22:19

تربت میں ایف سی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک

تربت میں ایف سی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تربت ڈمب بازار میں کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے اس وقت ہلاک کر دیا، جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ تربت میں ایف سی کی کارروائی کے دوارن فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ایف سی کو اطلاع ملی کہ تربت کے علاقے ڈمب بازار میں دہشتگرد مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس پر ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 625986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش