0
Monday 10 Apr 2017 19:06

پاراچنار شہر کے مرکزی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا

پاراچنار شہر کے مرکزی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں حالیہ خودکش کار بم دھماکے کے بعد سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر کے مرکزی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ پاراچنار میں حالیہ خودکش کار بم دھماکے کے بعد سیکورٹی کے انتہائی سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ شہر کے اطراف میں خندقیں کودی گئی ہیں اور پاک افغان سرحد کی بندش کے ساتھ ساتھ نگرانی کا عمل بھی سخت کردیا گیا ہے۔ پاراچنار کے مرکزی علاقوں امام بارگاہ، پنجابی بازار، ہزارہ محلہ اور ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیاگیا ہے۔ جس کی حفاظت کی ذمہ داری سکیورٹی اداروں نے لی ہے۔ فورسز کے ترجمان کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ تجارتی سامان کی گاڑیوں کو شام 6 بجے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی، جس کے لئے تاجر حضرات کی ضمانت لازمی ہے۔ ریڈ زون میں ہر قسم اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ سکیورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات میں فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 626579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش