0
Tuesday 11 Apr 2017 19:33

ملتان سے کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

ملتان سے کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملتان میں کارروائی کر کے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جن میں حنیف اللہ، نصراللہ، مجاہداللہ، باغی خان، روح اللہ، اسماعیل اور شفیق خان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹو اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد ملتان کے سیوڑا چوک پر مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، حالیہ چند دنوں میں سی ٹی ڈی پولیس نے جنوبی پنجاب سے پچاس سے زائد دہشتگرد گرفتار اور ہلاک کیے ہیں۔ ان واقعات میں تین پولیس اہلکار جاں بحق اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 626856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش